سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ْ

باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

منگل 2 جنوری 2018 15:18

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات ڈیڑھ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ،ْ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شریف برادران کی ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد نواز شریف سعودی ولی عہد کے طیارے میں ہی مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔

شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق نواز شریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی جس کے بعد وہ دوبارہ جدہ روانہ ہوئے جہاں سے عمرے کیلئے مکہ مکرمہ گئے۔ترجمان شریف خاندان نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے 6 روز قیام کیا۔