Live Updates

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائراہ اختیار چیلنج کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 جنوری 2018 13:55

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائراہ اختیار چیلنج کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جنوری۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارکوبھی چیلنج کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست پرسماعت کی جس کے دوران تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا طلب کردہ ریکارڈ پیش کیا۔

درخواست گزار نے دستاویزات پراعتراضات کیا جبکہ وکیل بابراعوان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیارپرسوال اٹھاتے ہوئے تحریری اعتراضات جمع کروائے۔بابراعوان نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن، ٹریبونل اورعدالت نہیں ہے الیکشن کمیشن کے پاس اس قسم کی درخواستیں سننے کا اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنرنے عدالت عظمی کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونلزصرف بلدیاتی اورعام انتخابات کیلئے قائم کئے جاتے ہیں۔

دریں اثناءصحافیوں سے گفتگو میں درخواست گزار اکبرایس بابرنے کہاکہ سیاسی جماعتوں پرآمراورقبضہ مافیا بیٹھا ہے ،سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔ بابراعوان نے نوازشریف کو حدتنقید بناتے ہوئے کہاکہ کسی کواین آراونہیں ملے گا این آراوکیخلاف پوری قوم کومتحد کریں گے شریف براداران دورہ سعودی عرب سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کی سماعت 8 اورضیااللہ آفریدی کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات