2014ء کے دھرنے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا اہم کردار تھا۔ ہوشربا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 جنوری 2018 11:28

2014ء کے دھرنے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا اہم کردار تھا۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جنوری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے 2014ء کے دھرنے میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا کردار ہونے کا چشم کشا انکشاف کر دیا۔ عارف نظامی کہا کہ 2014کا جو دھرنا تھا اس میں جنرل راحیل شریف نے بظاہر تو کردار ادا نہیں کیا لیکن پہلے پہل انہوں نے اور ان کے انٹیلی جنس چیف نے دھرنے والوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے عمران خان نے تیسرے امپائر اور امپائر کی اُنگلی کا نام لیا۔ جب معاملہ بڑھا تو پھر نواز شریف نے راحیل شریف کو بُلا لیا اور کہا کہ ہماری مدد کریں ، ہم پھنسے ہوئے ہیں کچھ کریں۔ سابق آرمی چیف یہی چاہتے تھے کہ نواز شریف فوجی قیادت کوبُلا کر کہیں کہ ہمیں بچاﺅ۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد انہوں نے جس جس کو دھرنے والوں کے لیے آگے کیا ہوا انہیں کھینچ لیا انگلی اور پھر امپائر کی اُنگلی بھی کھڑی نہیں ہوئی۔ جن جن کو آگے کیا گیا تھا ان کو ادھر ادھر کر دیا گیا ۔ عارف نظامی نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: