آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راحیل شریف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 جنوری 2018 11:02

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ راحیل شریف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جنوری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئیررہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میں ایک بات کا راحیل شریف کو کریڈٹ دوں گا کہ وہ ہر موقع پر فرنٹ لائن پر پہنچے ہوئے نظر آتے تھے۔ ان سے جو بھی غلطی ہوئی وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہوئی ۔

(جاری ہے)

راحیل شریف پہلے آرمی چیف تھے جو ڈیسک کے پیچھے نہیں بیٹھے ہوئے تھے بلکہ انہوں نے فرنٹ پر آ کراپنے جوانوں کو مورال بلند کیا ۔

ان کاکہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ وہ بھی انہیں کی طرح فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے آرمی چیف ہیں۔ کوئی بھی موقع ہو وہ ہمیشہ ہی جوانون کے ساتھ نظر آتے ہیں جس سے سپاہیوں اور افسران کا مورال مزید بلند ہوتا ہے ، کیونکہ ان کے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ ان کا سپہ سالار جو بھی ہو وہ خود ان کے درمیان پایا جائے۔ اعتزاز احسن نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: