لاہور ، حکومت پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب کے سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بعض حلقوں کی جانب سے کئے جانے والے منفی پراپیگنڈہ کو انتہائی گمراہ کن ، بے بنیاد اور قابل مذمت قرار

پر اپیگنڈہ ان عناصر کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ملکی اور بین لاقوامی مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے،ترجمان پنجاب حکومت

پیر 1 جنوری 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) حکومت پنجاب کے ترجمان نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بعض حلقوں کی جانب سے کئے جانے والے منفی پراپیگنڈہ کو انتہائی گمراہ کن ، بے بنیاد اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں ترجمان نے کہا کہ یہ پر اپیگنڈہ ان عناصر کی جانب سے کیا جا رہا ہے جو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ملکی اور بین لاقوامی مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتی- ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے اور اس کی طرف سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلی کو خصوصی طیارہ بھیج کر بلانا ایک اعزاز کی بات ہے اور اس اقدام پر سعودی حکومت یا وزیر اعلی پنجاب کو تنقید کا نشانہ بنانا پاکستان کے مفادات سے بے وفائی کے مترادف ہے - ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کی حکومتیں اور عوام برادرانہ تعلقات اور دوستی کے ناقابل شکست رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور انہیں اس طرح کا بے بنیاد پراپیگنڈہ کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔