شہباز شریف کا اٹک میں سلنڈر دھماکے کا نوٹس ،حکام سے رپورٹ طلب

جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس

پیر 1 جنوری 2018 23:11

شہباز شریف کا اٹک میں سلنڈر دھماکے کا نوٹس ،حکام سے رپورٹ طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اٹک میں سلنڈر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اٹک کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میںگیس سلنڈر دھماکے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ نے واقعے کی مکمل انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ شہباز شریف نے واقع میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :