وزیراعظم نے بدھ کے روز قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، آرمی چیف بھی شرکت کریں گے

muhammad ali محمد علی پیر 1 جنوری 2018 23:07

وزیراعظم نے بدھ کے روز قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) وزیراعظم نے بدھ کے روز قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ آرمی چیف کے علاوہ چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف، دیگر مسلحہ افواج کے سربراہان، ڈی آئی ایس آئی، وفاقی وزراء اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد نیا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور منصوبہ بندی کی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

متعلقہ عنوان :