ٹرمپ کابیان بالکل ناقابل قبول ہے،امریکی صدر کاپاکستان کی کامیابیاں تسلیم کرنے کاظرف نہیں توایسی زبان بھی استعمال نہ کریں،

ٹرمپ اپنی انتظامیہ سے پوچھ لیں پیسے پاکستان کوکس مدمیں دیے،امریکی صدر کے بیان پر سوشل میڈیا پر جواب نہیں دینا چاہتے ،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے بیانات سے خطے کا امن متاثر نہ ہو ،(آج)مشاورت کے بعد ٹرمپ کی ٹوئٹ کا جواب دیا جائے گا ، ہم اس ٹوئٹ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 1 جنوری 2018 23:07

ٹرمپ کابیان بالکل ناقابل قبول ہے،امریکی صدر کاپاکستان کی کامیابیاں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کابیان بالکل ناقابل قبول ہے،ٹرمپ کاپاکستان کی کامیابیاں تسلیم کرنے کاظرف نہیں توایسی زبان بھی استعمال نہ کریں،ٹرمپ اپنی انتظامیہ سے پوچھ لیں پیسے پاکستان کوکس مدمیں دیے،امریکی صدر کے بیان پر سوشل میڈیا پر جواب نہیں دینا چاہتے ،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے بیانات سے خطے کا امن متاثر نہ ہو ،(آج)مشاورت کے بعد ٹرمپ کی ٹوئٹ کا جواب دیا جائے گا ، ہم اس ٹوئٹ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلے کریں گے اپنے قومی مفاداتکیلئیکریں گے اورپاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے ،ہماری جانب سے چین سمیت دیگرملکوں نے بھی امریکی رویے پربات کی،ٹرمپ اپنی انتظامیہ سے پوچھ لیں پیسے پاکستان کوکس مدمیں دیے،ہم کسی ملک کے مفادات کے تحفظ کیلئے نہیں پاکستان کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر امریکا جاکر بات کی تھی ،پاکستان بحالی کے راستے پر چل رہا ہے ،امریکی صدر ٹرمپ کابیان بالکل ناقابل قبول ہے،ٹرمپ کاپاکستان کی کامیابیاں تسلیم کرنے کاظرف نہیں توایسی زبان بھی استعمال نہ کریں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹوئٹ کو سنجیدہ لے رہے ہیں ،(آج)مشاورت کے بعد ٹرمپ کی ٹوئٹ کا جواب دیا جائے گا ،،امریکی صدر کے بیان پر سوشل میڈیا پر جواب نہیں دینا چاہتے ،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے بیانات سے خطے کا امن متاثر نہ ہو ۔