مریم اورنگزیب کی شریف برادران کے دورہ سعودی عرب بارے تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کی سختی سے تردید

اس دورہ کے حوالے سے ترجمان شریف خاندان نے بیا ن دے دیا ہے مزید نوازشریف نے ضروری سمجھا تو وطن واپسی پر عوام کو بتا دیں گے ،میاں نوازشریف کو ڈیل کرنی ہوتی تو کرسی بچانے کیلئے کرتے ،وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات

پیر 1 جنوری 2018 23:06

مریم اورنگزیب کی شریف برادران کے دورہ سعودی عرب بارے تمام قیاس آرائیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے شریف برادران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورہ کے حوالے سے ترجمان شریف خاندان نے بیان دے دیا ہے مزید نوازشریف نے ضروری سمجھا تو وطن واپسی پر عوام کو بتا دیں گے ،میاں نوازشریف کو ڈیل کرنی ہوتی تو کرسی بچانے کیلئے کرتے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف برادران کے دورہ سعودی عرب پر ترجمان شریف خاندان نے بیان دے دیاہے،میں تمام قیاس آرائیوں اورافواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ڈیل کرنی ہوتی تو کرسی بچانے کیلیے کرتے،اپوزیشن کی تنازع پیدا کرنے کی کوشش بھی عیاں ہو گئیں،قیاس آرائیاں اتنی بھی نہ کی جائیں کہ جھوٹ نظر آنے لگے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاںنواز شریف نے ضروری سمجھا تو واپسی پر عوام کوبتا دیں گے۔