Live Updates

میں ابھی تک کنورا ہوں ،اگرکوئی عمران خان سے بچ گئی ہوتوشایدمیرابھی اس سال رشتہ ہوجائے،جمشید دستی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 جنوری 2018 22:53

میں ابھی تک کنورا ہوں ،اگرکوئی عمران خان سے بچ گئی ہوتوشایدمیرابھی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 1جنوری2018ء ) :معروف سیاستدان جمشید دستی نے اپنی کنوارگی کا انکشاف کرتے ہوئے معصوم خواہش کا اظہار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ میں ابھی تک کنورا ہوں,اگرکوئی عمران خان سے بچ گئی ہوتوشایدمیرابھی اس سال رشتہ ہوجائے.تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں شادی کا لڈو جو کھائے وہ بھی پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔

(جاری ہے)

ہمارے ایوانوں میں ملکی مسائل کے ساتھ ساتھ کنوارے سیاستدانوں کا ذکر بھی زباں ذد عام ہے۔کوئی شیخ رشید کو شادی کا مشورہ دے رہا ہے تو کوئی اس انتظار میں ہے کہ عمران خان کی اگلی دلہن کون ہو گی۔ایسے میں معروف سیاستدان جمشید دستی نے اپنی کنوارگی کا انکشاف کرتے ہوئے معصوم خواہش کا اظہار کردیا۔میں بھی کنواراہوں اورانہی کی صف میں کھڑاہوں ۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی توفیق دے اوراگران سے کوئی بچ گئی ہوتواللہ کرے میرابھی رشتہ ہوجائے ۔ویڈیو دیکھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :