وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کورارٹر ہسپتال اٹک میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس،انکوائری کا حکم

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسو س کا اظہار، غفلت کے ذمہ دارو ںکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘شہباز شریف

پیر 1 جنوری 2018 22:43

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کورارٹر ہسپتال اٹک میں سلنڈر پھٹنے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورارٹر ہسپتال اٹک کے گائنی وارڈ میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے - وزیر اعلی نے سلنڈر پھٹنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے - وزیر اعلی نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہی-وزیر اعلی نے کہا کہ انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائی-وزیر اعلی نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہی-

متعلقہ عنوان :