پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 جنوری 2018 22:19

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری 2018ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں لیکن ہمارے ملک میں ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ شہریوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اضافی سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے کر نئی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کی جائیں۔یادرہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4.06 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.96 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 6.25 جب کہ مٹی کا تیل 6.79 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔