دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کو زمینی ، ہوائی مواصلات ،فوجی اڈے فراہم کئے، بدلے میں نفرت ملی، وزیر دفاع

امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوںکو نظر انداز کررہا ہے، پاکستان کی مدد سے 16 سال تک القاعدہ کو تباہ کیا گیا، خرم دستگیر

پیر 1 جنوری 2018 22:40

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کو زمینی ، ہوائی مواصلات ،فوجی اڈے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم خان دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلا ف جنگ میں امریکہ کا اتحادی رہا ہم نے انہیں فوجی اڈے ،زمینی وہوائی مواصلات فراہم کیں لیکن بدلے میںہمیں صرف نفرت اور بداعتمادی ملی۔ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوںکو نظر انداز کررہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم خان دستگیر نے کہا کہ پاکستان کی مددسے امریکہ 16سال سے ا لقاعدہ کوتباہ کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو فوجی اڈے، زمینی وہوائی مواصلات فراہم کیں لیکن ہمیں بدلے میں صرف نفرت اور بد اعتمادی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کونظراندازکرتاہے جبکہ افغانستان میں موجوددہشت گردپاکستانیوں کوقتل کرتے ہیں۔