وزیراعلی پنجاب کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 1 جنوری 2018 22:40

وزیراعلی پنجاب کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،دو طرفہ تعلقات کو مضبوط ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان روانگی سے قبل سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے القدس کے معاملے پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :