دورہ سعودی عرب پر شریف خاندان کے ترجمان نے بیان دیدیا ہے، نواز شریف نے ضروری سمجھا تو واپسی پر عوام کو بتا دینگے،مریم اورنگزیب

محمد نواز شریف نے ڈیل کرنی ہوتی تو اپنی کرسی بچانے کیلئے کرتے، قیاس آرائیاں اتنی بھی نہ کی جائیں کہ جھوٹ نظر آنے لگے، وزیر مملکت اطلاعات

پیر 1 جنوری 2018 22:40

دورہ سعودی عرب پر شریف خاندان کے ترجمان نے بیان دیدیا ہے، نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ دورہ سعودی عرب پر شریف خاندان کے ترجمان نے بیان دیدیا ہے، نواز شریف نے ضروری سمجھا تو واپسی پر عوام کو بتا دینگے، قیاس آرائیوں اور افواہوں کی سختی سے تردید کرتی ہوں۔دو تین روز بعد نواز شریف واپس آ جائینگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ڈیل کرنی ہوتی تو اپنی کرسی بچانے کیلئے کرتے۔

انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں اتنی بھی نہ کی جائیں کہ جھوٹ نظر آنے لگے، انہوں نے کہا کہ میں تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کی تردید کرتی ہوں۔ ایک سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ۔ انہوں نے ضروری سمجھا تو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے عوام کو بتا دینگے۔انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب پر شریف خاندان کے ترجمان نے بیان دیدیا ہے۔