پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی اور سکھر پریس کلبز کے عہدیداران کو مبارکباد

پیر 1 جنوری 2018 22:32

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی ..
سکھر۔ یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی اور سکھر پریس کلبز کے عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

انچارج میڈیا سیل بلاول ہائوس، سریندر ولاسائی کے پریس ریلز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی اظہار و آزادی صحافت کی جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، اس جدوجہد میں پی پی پی اور صحافی برادری لازم و ملزوم ہیں، صحافی برادری کابحالی جمہوریت میں کردار شاندار تاریخی باب ہے امید ہے، نومنتخب عہدیدارن تاریخی جدوجہد کا تسلسل اور امین ثابت ہونگے، انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوںگے ۔