Live Updates

لاہور ، 2018 شہدا کے نام کرتے ہیں، شہدا کی فیلمیز کو دعا ئیںدیں ، شہداء ہی کی بدولت آج ہم نئے سال کی خوشیا ں منارہے ،فواد چوہدری

ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ملک کی سرحدوں محفوظ بنایا، رات جب لوگ خوشیاں منارہے تھے تو نئے وزیر مفتاع اسماعیل نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ، مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا پریس کانفرنسسے خطاب

پیر 1 جنوری 2018 22:31

لاہور ، 2018 شہدا کے نام کرتے ہیں، شہدا کی فیلمیز کو دعا ئیںدیں ، شہداء ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ 2018 شہدا کے نام کرتے ہیں، شہدا کی فیلمیز کو دعا ئیںدیں ، شہداء ہی کی بدولت آج ہم نئے سال کی خوشیا ں منارہے ہیں ، ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ملک کی سرحدوں محفوظ بنایا، رات جب لوگ خوشیاں منارہے تھے تو نئے وزیر مفتاع اسماعیل نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ، مجھے کیوں نکالا کا راگ تو جاری ہے لیکن مہنگائی کا نہیں بتارہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے عمر سرفرازچیمہ ، عائشہ چوہدری کے ہمراہ چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہاکہ نواز شریف لوٹ مار کے چیف انچارج تھے، چیف چور نااہل ہوا تو چالیس چوروں نے لوٹ مار کا نیا راستہ نکالا، ایف زیڈ ای کی رجسٹریشن دبئی کے فری زون میں کرائی گئی ، ، ایف زیڈ ای میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں، ایف زیڈ کیپٹل کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ہل میٹل سے گہرا تعلق ہے،نوازشریف کو اقامہ دینے والی ایف زیڈ کیپٹل منی لانڈرنگ کا ذریعہ تھی ، ایف زید ای کمپنی کے مالک نواز شریف ہیں ،یہ کمپنی کوئی کاروبار نہیں کرتی،2007 ء میں ایف زیڈ ای نے کوئنٹ کمپنی کو لون دیا ، کوئنٹ کمپنی نے آگے لون دیا ، یہ پیسے دوبارہ مریم نواز شریف کے اکائونٹ میں آئے ، ایف زیڈ ای منی لانڈرنگ کا مرکز بنا ہوا تھا ، نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ہل میٹل اسٹیبلشمٹ سے متعلق ہی.نیب کی کاروائی سے بچنے کا ڈھونگ رچایا جارہا ہے ،شہباز شریف کو جہانگیر ترین کے جہاز پر اعتراض ہے لیکن ایک غیر ملکی جہاز پر شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہوجاتے ہیں اس پر ان کو اعتراض نہیں ، بیرون ملک سے اگر جہاز آئے اور حکمران ہابر چلے جائیں تو ملک خود مختار نہیں رہ سکتا ،نواز شریف خود کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ کہتے تھے ، 2000 ء میں کہا کہ میں مقدمات لڑوں گا لیکن بعد میں پوراخاندان ڈیل کر کے سعودی عرب بھاگ گیا تھا، پاکستان کے عوام عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، عوام کسی ڈیل کو قبول نہیں کریں گی، کوششیں ہورہی ہیں کہ ڈیل ہوجائے ، کہا جارہا ہے کہ ناصر جنجوعہ نے انڈین سیکیورٹی مشیراجیت دھول سے ملاقات کے بعد نواز شریف سے ملاقات کی کیوں ضرورت ہوئی ، نواز شریف کی ڈیل پر بھارت میں کیوں شادیانے بجتے ہیں ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کو نواز شریف سے ملاقات کی وضاحت دینا ہوگی ، پاکستان کی پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے ، سعودی عرب کا دورہ اور بھارتی مشیر سے ملاقات پر پی ٹی آئی کو تحفظات ہیں ، فواد چوہدری نے کہاکہ28 فروری کو سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے، سعودی عرب اگر کریمنل کو بچائیں گے تو ان کا وقار کم ہوگا ، چیئرمین عمران خان نے اسحاق ڈار کے ولاز کے بارے میں کاغذات سامنے لائے، اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ ولازپانچ سال پہلے بیچ دیئے تھے، ولاز کے کاغذات پر اسحاق کے دستخط ہیں، ایچ ڈی ایس ٹاور سے متعلق اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں کیوں جھوٹ بولا، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا گیا ، این ار او میں نواز شریف کو ڈیل ملتی ہے تو جیلوں میں بند چھوٹے مجرموں کو بھی ڈیل دی جائے ، پاکستانی عوام ایسی کسی بھی ڈیل کو مسترد کرتے ہیں ،فواد چوہدری نے کہاکہ شریف فیملی کے اندر دو لڑائیاں چل رہی ہیں ، ایک بھائی نواز شریف عدلیہ کو ٹارگٹ کررہا ہے ، دوسری لڑائی ان کے خاندان میں چل رہی ہے ، پاکستان میں نواز شریف کو کوئی این آر او نہیں دے سکتا ، نیب چاہتا ہے کہ سعودی عرب نواز شریف کے کاروبار سے متعلق ان کے ساتھ تعاون کرے ، انہوں نے کہاکہ قادری صاحب کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں ہم سانحہ ماڈل ٹائون پر ان کے ساتھ ہیں ، نواز شریف کیسز کا سامنا کریں کلیئر ہوکر آجائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات