قوم آج ''نو مور'' پر یکجا اور متفق ہو چکی ہے،اسد عمر

ٹرمپ صاحب !آپ تو دیواریں کھڑی کرنے کی ببانگ دہل وکالت کرتے ہیں کیوں نہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر دیوار کھڑی کردی جائے،امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

پیر 1 جنوری 2018 22:27

قوم آج ''نو مور'' پر یکجا اور متفق ہو چکی ہے،اسد عمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر تحریک انصاف کی جانب سے تگڑ ا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی فوجی قوت کا حامل ملک ہے۔ افغانستان میں 16سالوں میں امریکہ کے پاس ناکامیوں اور شرمندگیوں کے سوا دکھانے کو کچھ نہیں۔

16 سال بعد امریکہ کی بے چارگی کا یہ عالم ہے کہ عزت سے فرار کی راہ بھی ملنا دشوار ہے۔ امریکہ کے مقابلے میں پاکستان نے دھشتگردوں کے خلاف انتہائی کامیاب آپریشن کیئے۔امریکہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانے کا سلسلہ فوری بند کرے۔ اسد عمر کا کہنا تھا جہاں تک ڈالروں کا تعلق ہے تو اس میں پاکستان کی سادہ ذہنیت کارفرما ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اس جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کیئے۔

امریکہ جس امداد کا ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے وہ اس نقصان کے نصف کے بھی برابر نہیں۔ قوم آج ''نو مور'' پر یکجا اور متفق ہو چکی ہے۔ ٹرمپ صاحب !آپ تو دیواریں کھڑی کرنے کی ببانگ دہل وکالت کرتے ہیں۔ کیوں نہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر دیوار کھڑی کردی جائے۔ اس دیوار سے سرحد کے آر پار دھشتگردوں کی نقل و حمل کا آپ کا گلہ بھی باقی نہیں رہے گا۔ دیوار کی تعمیر سے آپ کے پاس پاکستان کو الزام دینے کا جواز بھی باقی نہیں بچے گا۔ اسد عمر نے مزید کہا اس دیوار سے افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دھشتگردی کرنے والوں پر بھی روک لگے گی۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میکسیکو کی دیوار تو آپ کبھی نہیں بنائیں گے مگر یہ بنا دیں -18/--489