ایس ای سی پی نی3تنظیموں کوچندہ وعطیات دینے پرپابندی لگادی،نوٹیفکیشن جاری

نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں عمل در آمد کیا جا رہا ہے ،کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، احسن اقبال

پیر 1 جنوری 2018 22:27

ایس ای سی پی نی3تنظیموں کوچندہ وعطیات دینے پرپابندی لگادی،نوٹیفکیشن ..
اسلام اآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) ایس ای سی پی نی3تنظیموں کوچندہ وعطیات دینے پرپابندی لگادی،پابندی اقوام متحدہ کی قرارداد1267کی روشنی میں عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ایس ای سی پی نے جماعت الدعوہ، فلاح انسانیت،لشکرطیبہ کوچندہ وعطیات دینے پرپابندی لگائی،ایس ای سی پی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کہ تینوں تنظیموں پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت چندہ وعطیات دینے پرپابندی لگائی گئی ہے ، پابندی اقوام متحدہ کی قرارداد1267کی روشنی میں عائد کی گئی۔

نوٹیفکیشن سیکرٹری ایس ای سی پی بلال رسول کے دستخطوں سے جاری کیاگیا ہے۔دوسری طرف وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پورے ملک میں عمل در آمد کیا جا رہا ہے ،کسی خاص تنظیم کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا، نیشنل ایکشن پلان پر تمام صوبے ایک پیج پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :