جماعت الدعوۃ پر پابندی کا معاملہ؛جماعت الدعوة کا فیصلوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 جنوری 2018 22:10

جماعت الدعوۃ پر پابندی کا معاملہ؛جماعت الدعوة کا فیصلوں کے خلاف عدالت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری 2018ء):ایس ای سی پی کی جانب سے 3 تنظیموں جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت اور لشکرطیبہ پرپابندی عائد کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے جماعت الدعوة نے فیصلوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے وزارت داخلہ کے اقدامات کے بعد 3 تنظیموں جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت اور لشکرطیبہ پرپابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تینوں تنظیموں پراقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت پابندی لگائی گئی،اس فیصلے کے بعداسلام آباد میں جماعت الدعوة کی سرگرمیوں پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔اس سب کے خلاف فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے جماعت الدعوة نے فیصلوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔