سعودی عرب کی جانب سے شریف برادران پر قبل از وقت انتخابات کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے: بابر اعوان

muhammad ali محمد علی پیر 1 جنوری 2018 22:07

سعودی عرب کی جانب سے شریف برادران پر قبل از وقت انتخابات کیلئے دباو ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری 2018ء) بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شریف برادران پر قبل از وقت انتخابات کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے شریف برادران سے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم  ایک عرب صحافی نے یہ دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے شریف برادران کے سامنے 2 مطالبے رکھے ہیں۔ یہ مطالبہ قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ جبکہ دوسرا مطالبہ پاکستان کی فوج کی اسلامی اتحادی فوج میں شمولیت کا کیا گیا ہے۔