ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال،کنگ فہد ہسپتال میں حالت تشویشناک ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 جنوری 2018 22:01

ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کے والد کی بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال،کنگ ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 1جنوری2018ء ):ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز نے بیٹے کی رہائی کے لیے 10 نومبرسے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی جس کے باعث آج انکی حالت بگڑ گئی اور انہیں تشویشناک حالت میں کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم سے گرفتار ہونے والے متعدد شہزادوں میں ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

بیٹے کی گرفتاری کے باعث ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز نے بیٹے کی رہائی کے لیے 10 نومبرسے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انکی حالت بھوک ہڑتال کے باعث بگڑ گئی انہیں فوری طور پر کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تویشناک ہے ۔یاد رہے کہ 86سالہ طلال بن عبد العزیزموجودہ سعودی باشادہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سوتیلےبھائی ہیں۔