کرپشن تحقیقات، شریف برادران کے بعد ن لیگ کے مزید 2 سینئر رہنما بھی سعودی عرب طلب

muhammad ali محمد علی پیر 1 جنوری 2018 21:41

کرپشن تحقیقات، شریف برادران کے بعد ن لیگ کے مزید 2 سینئر رہنما بھی سعودی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2018ء) کرپشن تحقیقات کے سلسلے میں شریف برادران کے بعد ن لیگ کے مزید 2 سینئر رہنماوں کو بھی سعودی عرب طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کینیڈین نیوز چینل (جی آئی این) کی تحقیقاتی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے اینٹی کرپشن ادارہ اربوں روپے کی تحقیقات میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دست راز اور پولیٹیکل سیکرٹری سینیٹر آصف کرمانی اور وزیر تجارت پرویز ملک کیخلاف کو بھی منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات میں شامل کر سکتا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث شہزادوں نے تین ممالک کے وزرائے اعظم جن میں نواز شریف، بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور وزیراعظم سعد حریری کیخلاف بھی ناقابل تردید کرپشن کے ثبوت فراہم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی شہزادوں کی طرف سے دیئے گئے ثبوتوں کی روشنی میں اب نواز شریف، خالدہ ضیاء اور سعد حریری کیخلاف بھی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں۔ سعودی عرب کے اینٹی کرپشن محکمہ کے اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ ثابت ہوچکا ہے کہ نواز شریف، خالدہ ضیاء اور سعد حریری منی لانڈرنگ، بھتہ خوری اور رشوت کی رقم دیگر ممالک میں چھپانے کے جرم میں ملوث ہیں۔ جبکہ نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی تحقیقات کی زد میں آنے والے ہیں۔