پی ایچ ایف قومی جونیئر ہاکی کیمپ کیلئی31کھلاڑی طلب

جونیئرز کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ4جنوری سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا،سابق ہاکی پلیئر کامران اشرف کو تربیتی کمیپ کا کمانڈنٹ مقرر کردیا گیا

پیر 1 جنوری 2018 22:23

پی ایچ ایف قومی جونیئر ہاکی کیمپ کیلئی31کھلاڑی طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 31جونیئرز کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے طلب کر لیا،جونیئرز کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ4جنوری سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے کیمپ کیلئے 31 کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے جن میں وقار علی، اکمل حسین، عادل رائو، رضوان علی، معین شکیل، جنید منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، علی عزیز، افراز حکیم، نوید عالم، شہباز خان، اویس راشد، احمد ندیم، وقار علی، عمیر ستار، زکراللہ، عبداللہ بابر، علی رضا، خیراللہ، حماد انجم، امجد علی، رانا وحید، رومان خان، ایم حسن، ریحان بٹ، مرتضی یعقوب، ایم ابراہیم، زین اعجاز، عمر بلال اور محمد عثمان شامل ہیں۔

سابق ہاکی پلیئر کامران اشرف کو تربیتی کمیپ کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :