امریکہ سے 33 بلین ڈالر کی رقم افغان جنگ میں پاکستانی وسائل کے استعمال کے اخراجات کا ایک معمولی حصہ ہے،سید مصطفیٰ کمال

پیر 1 جنوری 2018 22:17

امریکہ سے 33 بلین ڈالر کی رقم افغان جنگ میں پاکستانی وسائل کے استعمال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نی کہاہے کہ پاکستان نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے 60 ہزار سے زائد قیمتی انسانی جانوں کی قربانی دی ہے، امریکہ سے 15 سال میں ملنے والی 33 بلین ڈالر کی رقم کسی امداد کا نہیں بلکہ افغان جنگ میں پاکستانی وسائل کے استعمال کے اخراجات کا ایک معمولی حصہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کی بہت بھاری قیمت چکائی ہے، جس میں صرف سرحدوں پر ہمارے نوجوان ہی نہیں بلکہ اے پی ایس اسکول میں شہید ہونے والے ہمارے بچے، بار کے وکلائ ، مسجدیں، مندر، گرجا گھر، مدارس، اسپتال اور بازار دہشتگردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دہشتگردی کی لپیٹ میں رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی بلکہ اس میں کامیاب بھی ہوا۔ امریکہ افغانستان میں اپنی ہار کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بند کرے۔۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی قومی غیرت پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے کردار اور زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا اور نامناسب طریقہ کار ترک کرکے موجودہ درپیش چیلنجز کو بہتر انٹیلیجنس شیئرنگ اور بات چیت سے حل کرنا ہوگا ورنہ امریکہ عالمی برادری میں تنہا رہ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :