دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بلا معاوضہ خدمات فراہم کیں، امریکا کی طرف سے بد اعتمادی ملی،خرم دستگیر

پیر 1 جنوری 2018 22:16

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بلا معاوضہ خدمات فراہم کیں، امریکا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات پر اپنے رد عمل میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے امریکہ کو بلا معاوضہ خدمات فراہم کیں،پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے ، زمینی اورفضائی راستے فراہم کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تعاون سے 16سال میں القاعدہ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف بے مثال تعاون پر پاکستان کو امریکا کی طرف سے بد اعتمادی ملی ۔

متعلقہ عنوان :