کراچی اور سندھ کے شہری علاقے صحیح معنوں میں پاکستان کی معشیت کا انجن ہیں ۔فاروق ستار

ہم قطرہ قطرہ کرکے دریا بنا رہے ہیں اور ہر ہفتے یہ خوشگوار حیرت کے تحفے کراچی،حیدرآباد میرپورخاص کی عوام کو دیتے رہے گے، چیئرمین بلدیہ شرقی

پیر 1 جنوری 2018 22:06

کراچی اور سندھ کے شہری علاقے صحیح معنوں میں پاکستان کی معشیت کا انجن ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے جسکا طویل سلسلہ اب جاری ہوا ہے 2018ء کے انتخابات تک اور 2018 ء کے انتخابات میں ہماری تاریخی کامیابی کے بعد تک جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ 2017 ء ہمارے صبر کے امتحان کا سال تھا لوگوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کا سال تھا لوگوں کی امیدوں کو قائم اور دائم رکھنے کا سال تھا فاروق ستار نے مزید کہا کہ 2018 ء انشاء اللہ پاکستان کے عام عوام اور بلخصوص سندھ کے شہروں کے متوسط اور غریب طبقے کی عوام کی کامیابیوں اور ہمارے خوابوں کی تعبیر کا سال ہوگا وہ ضلع وسطی نارتھ کراچی میں شاہراہ زاہد حسین کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب میں خطاب کر رہے تھے اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی فرقان طیب ،رکن رابطہ کمیٹی و ایم این اے عبدالوسیم ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شیخ صلاح الدین، وسیم قریشی ،جمال ا حمد ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی ،یوسی چیئرمین وائس چیئرمین ، میونسپل کمشنر آ فاق سعید اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ 1986 ء والا وہی جذبہ اور وسیع تر عوامی تحریک اور یکجہتی قائم کریں گے کراچی اور سندھ کے شہری علاقے صحیح معنوں میں پاکستان کی معشیت کا انجن ہیں اور مزید مضبوط انجن ثابت ہونگے فاروق ستار نے نے کہا کہ 2018 ء میں ہم پورے پاکستان میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ہم پاکستان کی سیاست کا بھی انجن بنے گے کراچی پورے پاکستان کو قیادت فراہم کرے گا جبکہ 2018 ء میں سندھ کو وزیر اعلیٰ اور 2023 ء میں پاکستان کا وزیر اعظم بھی دے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا سب سے کم ترقیاتی فنڈز دیئے گئے اسکے باوجود ہم سگے بیٹوں سے ذیادہ قومی خزانے میں ریونیو دے رہے ہیں یہ ہماری اعلیٰ ظرفی ہے انہوں نے کہا کہ ہم قطرہ قطرہ کرکے دریا بنا رہے ہیں اور ہر ہفتے یہ خوشگوار حیرت کے یہ تحفے کراچی،حیدرآباد میرپورخاص کی عوام کو دیتے رہے گے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ لنگڑے لولے بلدیاتی نظام میںدیگر مسائل کے ساتھ و رثہ میں ملنے والی شاہراہ زاہد حسین ٹوٹ پھوٹ کے شکار کے ساتھ ساتھ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی جہاں نہ اسٹریٹ لائٹ پول تھے ناہی روشنی کا مناسب بندوبست اور نہ ہی ٹریفک کا فلو تھا ہر رات ڈکیتی کی وار داتیں عام تھی تجاوزات کی بھرمارجس کی آڑ میں ٹنوں کچرے کا ڈھیر تھا گرین بیلٹ کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی تھی لگ بھگ ایک کلو میٹر طویل شاہراہ زاہد حسین پر بنیادی طور پر 28 عدد الیکٹرک کے پول اور لائٹس نصب کی گئی جبکہ گرین بیلٹس سے کچرے کو اٹھا نے کے ساتھ تزئین و آرائش کی گئی اور ہزاورں پھول پودے لگائے گئے جبکہ تجاوزات کے خلاف مہم چلائی گئی جسکے بعد آج یہ شاہراہ ضلع وسطی کی بہترین شاہراہ کی حیثیت اختیار کر گئی ہے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ حکومت سند ھ کی بے اعتنائی اور فنڈز کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے نامساعد حالات ہمارے عزم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی دستیاب وسائل کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت خرچ کرتی ہے تاکہ محدود زرائع سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بلدہ وسطی کی ہر یوسی میں ماڈل سڑک تعمیر کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :