مدارس میں علما نسل انسانی کی بقاء وتربیت کا بلند پایہ فریضہ انجام دے رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

طلبہ معماران قوم اسی وقت بن سکتے ہیں جب انمیں معاشرہ کی تعمیر کی صلاحیت بھی ہو ۔اور اسکے لئے طلبہ کو اپنے اندر وسعت پیدا کرنی ہوگی، تقریب سے خطاب

پیر 1 جنوری 2018 22:03

مدارس میں علما نسل انسانی کی بقاء وتربیت کا بلند پایہ فریضہ انجام دے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ممتاز مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کے بھائی مفتی وقاص کا دعوت ولیمہ کا اہتمام جا معہ الصفہ میں گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا راشد سومرو،اہلسنت والجماعت کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی ،جامعہ بنوری ٹاؤن کے ناظم تعلیمات مولاناامداد اللہ، مفتی عاصم زکی ، مفتی نعمان نعیم ، مولانا عبد اللطیف معتصم ،جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کے علاوہ کراچی کے مدارس کے علما اور تاجربرادری نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مدارس میں علما نسل انسانی کی بقاء وتربیت کا بلند پایہ فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ کو تدبر وتدبیر کی تلقین کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طلبہ معماران قوم اسی وقت بن سکتے ہیں جب انمیں معاشرہ کی تعمیر کی صلاحیت بھی ہو ۔اور اسکے لئے طلبہ کو اپنے اندر وسعت پیدا کرنی ہوگی کیونکہ انسانوں کے دو قسم کے معاشرہ ہیں ایک قومی قبیلہ ہے اور دوسرا روحانی اور اسلامی قبیلہ ہے ۔

قبل ازیں معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر نے کہا کہ عموما مولانا کا سیاسی پہلو ہمیشہ اجاگر کیا جاتا ہے مگر انکا قرآنی ذوق اور علمی وتحقیقی مزاج بیان نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ اغیار اور سیکولرزکے جھرمٹ میں مدلل انداز میں کلمہ حق بیان کرنا مولانا کا خاصہ ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے دوران دعوت مفتی محمد زبیر کے میڈیا بیانات کی بھرپور تحسین وتائیید کرتے ہوئے جامعہ الصفہ کی رفاہی خدمات کی تعریف کی اور اس سلسلے میں حال ہی میں مفتی محمد شعیب کی برمی متاثرین کی امدادپر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :