پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب کابینہ کوکامیابی پر دلی مبارکباد

پیر 1 جنوری 2018 21:57

پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب کابینہ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ پریس کلب کے نومنتخب صدر عالمگیر خان اور اُن کی جملہ کابینہ کے نام اپنے تہینی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا اور صحافی برادری کی اہمیت و افادیت مسلمہ ہے انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف حالیہ جنگ میں خیبرپختونخوا بالخصوص پشاو رکے صحافیوں نے بھی اپنے خون کا نظرانہ پیش کیا ہے اور قوم کی ان ہی لازوال قربانیوں کے طفیل امن قائم ہوا ہے ۔

پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت نے آزادی اظہار کی ہر طرح حوصلہ افزائی اور مثبت تنقید کا کھلے دل سے خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھو س اقدامات کئے ہیںجن کا اعتراف خود صحافی برادری کو بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ پشاور پریس کلب کی مسلسل دوسرے سال کیلئے نومنتخب کابینہ صحافی برادری کی توقعات پر پورا اُترنے کے ساتھ ساتھ صوبے میںمثبت اور با مقصد صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی انہوںنے صوبائی حکومت کی جانب سے پیشہ وارانہ فرائض کی بطریق احسن ادائیگی میں پریس کلب اور پوری صحافی برادری کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :