صوبائی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کل وقتی کام کی خواہش مند ہے،پرویز خٹک
انصاف کی عدم فراہمی نے پورے معاشرے کو مسائل کی گرداب میں ڈال دیا ہے،ملک کے وسائل کو مخصوص لوگوں نے اپنی ذات اور ایجنڈے کیلئے استعمال کیا،وزیر اعلی کا خواتین ایم پی ایز سے ملاقات میں اظہار خیال
پیر 1 جنوری 2018 21:57
(جاری ہے)
اس ملک کا اصل مسئلہ انصاف کی عدم فراہمی ہے۔
انصاف کی عدم فراہمی نے پورے معاشرے کو مسائل کی گرداب میں ڈال دیا ہے۔اس ملک کے وسائل کو مخصوص لوگوں نے اپنی ذات اور ایجنڈے کیلئے استعمال کیا۔ جب انصاف نہ ہو تو لوگوں کے حقوق غصب رہتے ہیں اور معاشرتی تنزل جاری رہتا ہے ۔جب انصاف نہ ہو تو معاشرتی برائیاں مہیب شکل اختیار کر جاتی ہیں۔ ہمارے معاشرے کو اندر اور باہر دونوں طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے۔لیکن اس میں زیادہ حصہ اپنے لوگوں کا پیدا کردہ ہے۔ہم نے ناانصافی کرنے والوں کا ہاتھ روکنا ہے ۔اس کے لئے ہمیں عملی اور شعوری جدوجہد کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف معاشرے کے ستم رسیدہ لوگوں کی آواز بن کر اُبھری ہے ۔اس کو ووٹ اس لئے پڑے ہیں کہ اس نے انصاف کی تحریک شروع کی ۔صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے منشور کے مطابق کرپشن کے دروازے بند کئے ۔اداروں کو اُنہی مقصد کیلئے فعال کیا جن کیلئے اُن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔اس مقصد کے حصول کیلئے متعدد قوانین متعارف کرائے گئے۔تاہم ہماری تمام توانائیوں کا فوکس معاشرے میں ایک ایسا نظام لانا ہے جس میں ادارے فعال ہوں کسی کے تابع نہ ہوں کوئی انہیں اپنے مقصد کیلئے استعمال نہ کر سکے اور لوگوں کو انصاف ملے اور اُن کے مسائل کا حل دے ۔انہوںنے خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں تحریک انصاف کی تحریک کو گلی گلی ، کوچے کوچے میں پھیلائیں ۔ خواتین کی شعوری سطح بڑھائیں اور اُنہیں آنے والے چیلنجز کے لئے تیار کریں۔ ہم نے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنے اپنے کردار کی ادائیگی کیلئے متحرک کرنا ہے ۔یہ کل وقتی کام ہے اور اس کے لئے ہمیں مسلسل جدوجہد کرنی ہو گی ۔ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ لیکن یہ کسی ذات یا فرد کیلئے نہیں بلکہ عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.