جنرل (ر) شمیم اختر وائیں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

ایوب اسٹیڈیم میں نماز جنازہ میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، راحیل شریف ، آصف علی زرداری دیگر اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

پیر 1 جنوری 2018 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سابق جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) شمیم اختر وائیں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنرل (ر) شمیم اختر وائیں کی نمازجنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں اور بعد میں جنرل (ر) شمیم اختر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جنرل ریٹائرڈ شمیم اختر وائیں روالپنڈی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔