سال 2017 عالمی خطہ اور پاکستان پر گہرے نقوش چھوڑ گیا ہے، دہشتگردی کی آڑ میں اسلام کو نشانہ پر رکھا گیا اور دنیا بھر میں استعماری ، صیہونی قوتوں نے خوف ، بے یقینی ، بد امنی اور انسان دشمن ماحول برقرار رکھا، فلسطین اور کشمیر کے عوام غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہے ،

نیا سال 2018 ئ دنیا میں امن اور غلبہ اسلام کا سال بن جائے تو انسانیت کو سکون مل جائے گا ،پاکستان کے حالات اب ایسے نہیں کہ کوئی ایک فریق من پسند ڈیل اور این آر او مسلط کردے، لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ کا سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون ،ملکی صورتحال ، پی اے ٹی اے پی سی ، دفاع پاکستا ن کونسل پروگرام اور متحدہ مجلس عمل کی اسٹیرنگ کمیٹی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا

پیر 1 جنوری 2018 18:30

سال 2017 عالمی خطہ اور پاکستان پر گہرے نقوش چھوڑ گیا ہے، دہشتگردی کی آڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ناروے اوسلو میں ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں ملکی صورتحال ، پی اے ٹی اے پی سی ، دفاع پاکستا ن کونسل پروگرام اور متحدہ مجلس عمل کی اسٹیرنگ کمیٹی کی سرگرمیوں سے آگہی دی اور تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سال 2017 عالمی خطہ اور پاکستان پر گہرے نقوش چھوڑ گیا ہے۔ دہشتگردی کی آڑ میں اسلام کو نشانہ پر رکھا گیا اور دنیا بھر میں استعماری ، صیہونی قوتوں نے خوف ، بے یقینی ، بد امنی اور انسان دشمن ماحول برقرار رکھا۔ فلسطین اور کشمیر کے عوام غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہے۔

(جاری ہے)

نیا سال 2018 ئ دنیا میں امن اور غلبہ اسلام کا سال بن جائے تو انسانیت کو سکون مل جائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے حالات اب ایسے نہیں کہ کوئی ایک فریق من پسند ڈیل اور این آر او مسلط کردے۔ مسلم لیگ ن اور ریاستی اداروں کے لیے بیرونی دبا? ، مداخلت پر خفیہ معاہدہ سیاست و جمہوریت کی بدنامی اور ریاست کی کمزوری کا باعث بنے گا۔آئین ، جمہوریت ، آزاد عدلیہ اور احتساب کی بالادستی ہر صورت میں قائم رکھی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے نئے سال کے آغاز پر مہنگائی ، بے روزگاری اور صنعت و تجارت کا پہیہ جام کرنے کا ڈرون حملہ کیا گیاہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت نے بدنامی کمائی ہے۔ حکمران اللے تللے ختم کریں اور عوام کو ریلیف دیں۔ نوازشریف اور اسحق ڈار کے معاشی ترقی کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ معاشی پالیسی قرض ، امداد کی بھیک اور کرپشن پر مضبوطی سے قائم ہے جو عوام کے لیے تباہی ہے۔