اوپن یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل نے "تعلیم بالغان اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن سینٹرز" قائم کرنے کی منطوری دے دی

تعلیم ایک ایسا معاشرتی عمل ہے جو انسان کی پیدائش سے ہی شروع ہوجاتا ہے اور انسان کی آخری سانسوں تک جاری رہتا ہے،ڈاکٹر شاہد صدیقی

پیر 1 جنوری 2018 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جنوری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سپریم باڈی) ایگزیکٹیو کونسل(نے "تعلیم بالغان مرکز"اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن سینٹر"قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ،ْ یہ سینٹرز پرائمری اور مڈل سطح کی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گی" یہ اعلان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسرڈاکٹر شاہد صدیقی نے "خواندگی مرکز برائے بالغاں" کے تین ماہ دورانیہ پر مشتمل دوسرے لیول کی آج)سوموار یکم جنوری(سے شروع ہونے والی تربیتی پروگرام کی افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا معاشرتی عمل ہے جو انسان کی پیدائش سے ہی شروع ہوجاتا ہے اور انسان کی آخری سانسوں تک جاری رہتا ہے جیسا کہ آپؐ کا فرمان ہے کہ علم حاصل کرو محد سے لحد تک۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ انسان کو زندگی کے ہر مرحلے پر علم حاصل کرنا چاہئیے ،ْ یعنی لائف لانگ لرننگ کے تصور پر چلنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل یونیورسٹی کے ناخواندہ ملازمین کو خواندہ بنانے کا جو سفر شروع کیا تھا آج اُس سفر کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہا ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

یہ کلاس یونیورسٹی کے اُن 30ملازمین پر مشتمل ہے جنہوں نے لیول 1پاس کیا ہوا ہے۔ فیکلٹی آف ایجوکیشن کے اساتذہ اِس سینٹر میں رضاکارانہ طور پر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیول 2کی افتتاحی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ُ میاں عارف سلیم عارف ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین ،ْ ڈائریکٹر ایڈلٹ لٹریسی سینٹر ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل ،ْ سینٹر کی فوکل پرسن ڈاکٹر افشاہ ہما ،ْ ڈاکٹر آفتاب احمد ،ْ راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ،ْ ملک توقیر احمد خان اور دیگر اساتذہ شامل تھے۔افتتاحی تقریب کے بعد وائس چانسلر نے سینٹر کے طلبہ میں سٹیشنری تقسیم کی ۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے نئے سال کی خوشی کا کیک بھی کاٹا ۔

متعلقہ عنوان :