نمل کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام فیکلٹی کی ترقی کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد

پیر 1 جنوری 2018 17:32

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے شعبہ انگریزی نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے فیکلٹی کی ترقی کے لئے تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل خدا حسین ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ نمل کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد ابراہیم، رجسٹرار امین اللہ خان، ڈین لینگویجز ڈاکٹر سفیر اعوان اور ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر صفینہ خاتون بھی اس موقع موجود تھیں۔

یہ ورکشاپ ایچ ای سی کی جانب سے ملک میں جاری اس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد فیکلٹی کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پروگرام میں راولپنڈی اسلام آباد کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے 30 اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔