ملکی برآمدات میں اضافہ ،تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں‘راجہ عدیل

مہنگی بجلی و گیس سے پیداواری لاگت میں اضافہ برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات ہیں ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 1 جنوری 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی برآمدات میںمسلسل کمی کا رجحان ہے خاص طور پر گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی برآمدات میں چار ارب امریکی ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے خزانے پر بوجھ بڑھا گیا ہے اور آنے والے چھ ماہ میں اس صورتحال میں اضافے کی وجہ سے مزید بوجھ بڑھے گا اس لیے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت کی جانب سے صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات کا اعلان خوش آئند ہے مہنگی بجلی و گیس سے پیداواری لاگت میں اضافہ سے مہنگی اشیاء برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات ہیں جس کی جانب توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی سے ہی برآمدات میں اضافہ ہوگا نیز برآمدات کنندگان کے رکے ہوئے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا انتظام کیا جائے کیونکہ کئی سالوں سے سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا نہ ہونے سے برآمدکنندگان سرمائے کی کمی کا شکا ر ہیں وزیر تجارت اس جانب خصوصی توجہ دیںتوملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہے۔