سنٹرل جیل اڈیالہ کے دو قیدیوں نے ماسٹر ڈگری ،8نے بیچلر ڈگری اور 8نے ایف اے کی تعلیم مکمل کرلی

پیر 1 جنوری 2018 16:42

راولپنڈی یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سال 2017میں سنٹرل جیل اڈیالہ میں خواندگی کلاسوں کے ذریعے دو قیدیوں نے ماسٹر ڈگری ،8نے بیچلر ڈگری اور 8نے ایف اے کی تعلیم مکمل کی ۔اڈیالہ جیل حکام نے ے پی پی کو بتایاکہ فروری 2017 تا نومبر 2017 , 21لٹریسی کلاسوں میں 453 قیدیوں نے شمولیت کی، جبکہ دسمبر2017 میں نئی 09 لٹریسی کلاسیں شروع کی گئیں جن میں 209 اسیران زیر تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق سال 2017میں اڈیالہ جیل میں زیر تعلیم 02اسیران نے ایم اے، 08 اسیران نے بی اے، 08 اسیران نے ایف اے،03 اسیران نے فاضل اُردو،03 اسیران نے میٹرک ،03 اسیران نے اللسان العربی،01 اسیر نے حفظ قرآن پاک، 65 اسیران نے ترجمہ قرآن پاک، 106 اسیران نے ناظرہ قرآن،99 اسیران نے تعلیم القرآن کورس1 ، 41 اسیران نے تعلیم القرآن کورس2 ،24 اسیران نے تعلیم القرآن کورس3 ، 08 اسیران نے تعلیم القرآن کورس4 اور 07 اسیران نے تعلیم القرآن کورس05 کا امتحان دیا۔

متعلقہ عنوان :