اڈیالہ جیل ،غفلت برتنے اور جیل قوانین کی خلاف ورزی پر299 پولیس اہلکاروں کو سزائیں

پیر 1 جنوری 2018 16:42

راولپنڈی یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) سال 2017میں اڈیالہ جیل میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور جیل قوانین کی خلاف ورزی پر299 پولیس اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جبکہ ایک اہلکار سے منشیات برآمد ہونے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔

(جاری ہے)

جیل حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ گذشتہ برس میں گیٹ نمبر03 سے داخل ہونے والے ملاقاتی و دیگر افراد کے لیے دا خلے اور باہر جانے کے لیے علیحدہ علیحدہ راستہ بنوایا گیا اورانٹری گیٹ پر SVAS الرٹ سسٹم نصب کیا گیا جہاں جیل میں داخل ہونے والے ہر فرد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے۔

حکام نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ SVAS سسٹم کی نشاندہی پر بلاک شدہ شناختی کارڈ کے حامل 15 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروا ئے گئے ۔ دریں اثناء اس عرصہ میں تاریخ پیشی سے واپس داخل ہونے والے اسیران سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر 14 پولیس اہلکاران کے خلاف انضباطی کارروائی کی سفارش کی گئی اور 08 اسیران کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

متعلقہ عنوان :