فلپ مورس پاکستان نے 2017تمباکو برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

پیر 1 جنوری 2018 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ (PMPKL) نے سال دوہزار سترہ میںتقریبا 7اعشاریہ3ملین کلوگرام تمباکو برآمد کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس بات کا اعلان فلپ مورس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا ہے، یاد رہے کہ یہ نیا ریکارڈ گزشتہ سال کی برآمد کے نتیجے میں 4سو فیصد زیادہ ہے۔ جو کہ تمباکو پیداوار پر خصوصی توجہ اور لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

سال 2017میں فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ نی8.7ملین کلوگرام تمباکو برآمدکیا ہے جو کہ پورے پاکستان کا تقریبا 80فیصدسے زائد ہے، اس سال ریکارڈ تمباکو برآمد کرنے والوں میں ایشیا ، یوروپ اور افریقہ شامل تھے۔ پاکستان تمباکو بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق فلپ مورس کی تمباکو برآمدات میں بڑھتا ہوا اضافہ تمباکو کی صنعت کی شرح نمو میں مثبت اشارے دیتا دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

2016میں وزارت تجارت نے فلپ مورس پاکستان کو بہترین برآمد کنندہ کے اعزاز سے نوازہ تھا جبکہ پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں اس کی کارکردگی کو سراہا تھا۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹ اسٹک (PBS)کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017کے جولائی سے اکتوبر کے دوران فلپ مورس کی تمباکو برآمدات سے تقریبا 12بلین امریکی ڈالر حاصل ہوئے جس قومی تجارتی خسارے کو تقریبا 18ملین ڈالر سے پورا کرنے میں معاونت حاصل ہوئی۔

تمباکو فصل کی برآمد میں وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم پالیسی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے تمباکو برآمد میں نمایاں اضافہ گزشتہ چند سالوں سے فصل کو بہتر بنانے اور پاکستان میں پائیدار تمباکو کی پیداوار کو فروغ دینے کا حصہ ہیں۔فلپ مورس پاکستان کا سسٹین ایبل ٹوبیکو پروگرام کسانوں کی اعلیٰ کوالٹی کے ہائبرڈ بیجوں کی فراہمی کے لیے حمایت کرتا ہے، تاکہ کسانوں کے درمیان متوازن کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے،ایس ٹی پی پروگرام کا مقصد کسانوں کی فصل کو منافع بخش بنانے کے لیے کیڑے مار کیمیائی دواوں کے استعمال کو محدود کرنے اور ایندھن کی لکڑی کی کھپت کو کم کرکے کسانوں کے منافع کو بڑھانے کی حوصلہ افرائی کرنا ہے، جبکہ ایک ہی وقت میں کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحول کو بہتر بنانا ہے۔

برآمدات میں اضافے کا نتیجہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر الیگزینڈر ریش نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم سسٹین ایبل ٹوبیکو پروڈکشن (STP)کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے قابل احترام تمباکو پیدا کرنے والے کسانوں کیساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے اور حال ہی میں قائم کیے گئے میگا بائنگ اسٹیشن کے ذریعے کسانوں سے تمباکو کی خریداری کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مقصد کسانوں کے زندگیوں کو بہتر بنانا اورتمباکو بنانے والے کارخانوں میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سید سہیل الطاف نے فلپ مورس پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی برآمدات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے کہا کہ فلپ مورس کی موجودہ برآمدات میں اضافہ تاریخی کامیابی ہے، امید کرتے ہیں کہ کمپنی اپنے معیار اور قیمت کو بھی برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز رکھے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ اپنے تمام شراکتداروں کیساتھ تمباکو پیداکرنے والے کسانوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا، اور اعلیٰ اور معیاری تمباکو برآمد ات کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا کرداربھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :