نیا سال ملک میں تبدیلی اور سخت احتساب کا سال ہونا چاہئے ، نعیم خان

پیر 1 جنوری 2018 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) تحریک جوانان پاکستان سندھ کے صدر نعیم خان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان نے گذشتہ چار برسوں کے دوران وطن عزیز کے خلاف ہونے والی ہر اندرونی و بیرنی سازشیوں کے خلاف نہ صرف آواز اُٹھائی بلکہ میدان عمل میں پاکستان کے طول و عر ض پر قومی پرچم تھامے پاکستانیت و اسلام کی سر بلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔

صوبائی جنرل سیکریٹری بادشاہ خان نے کہا کہ یہ جوانان پاکستان ہی تھے جنہوں نے کراچی کی سڑکوں پر اسوقت قومی پرچم بلند کیا جبکہ کراچی ایک مافیا کے زیر تسلط تھا ہمارے قائد جنرل حمید گل نے ظلم کے خلاف اور مظلوم کاساتھ دینے کا درس دیا۔ حکومت کی غلط پالیسوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

حتی کہ جیل اور قیدو بند کی صعوبتیں تک برداشت کی وہ پاکستان میں عدلیہ کی بحالی کے بانیوں میں سے تھے ہمیں اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والوں ۔

قومی خزانے کو لوٹنے والوں ، ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ معصوم لوگوں کا قتل عام کرنے والوں کو ، کرپشن ثابت ہونے پر عدلیہ کو دھمکانے والوں کا سخت احتساب کرنا ہوگا ۔ تاکہ دوبارہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے اور اُن تمام لوگوں سے جنہوں نے ملک کی دولت لوٹ کر باہر جا ئیدادیں بنائی وہ تمام پیسہ وطن عزیز میں واپس لایا جائے ۔ ان حالات میں جوانا ن پاکستان کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے تاکہ ملک دشمن عناصر کو سخت جواب دیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :