کراچی ، انٹر میڈیٹ حصہ اول و دوم ہوم اکنامکس گروپ کے ضمنی امتحانات4جنوری سے شروع ہوں گے

پیر 1 جنوری 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول و دوم کے ضمنی امتحانات برائے 2017 ء کے ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات 4 جنوری 2018 سے شروع ہو رہے ہیں ، جو 10 جنوری 2018 ء تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات سے متعلق ضروری معلومات کے لیے اپنے کالجوں سے رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :