مفتی محمدنعیم کی پریس کلب کے کامیاب نومنتخب باڈی کومبارکباد

پیر 1 جنوری 2018 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء)معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی ممبران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پریس کلب کی نومنتخب عہدیدار صحافیوں کے فلاح وبہبود اور قلم وقرطاس کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگے ،وطن عزیز کی ترقی میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے، آج پاکستانی میڈیا ریاست کا چوتھااہم ستون بن چکاہے۔

پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر احمدخان ملک، جنرل سیکرٹری مقصود احمدیو سفی نائب صدر سید منہا ج الر ب، خزانچی مو سی کلیم،جوائنٹ سیکرٹری نعمت خان اور گورننگ باڈی کے منتخب تمام ممبران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیموکریٹس پینل اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل اورآزادی صحافت کیلئے کام کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ دورکچھ سرمایہ داروںنے صحافت کوکمرشل کردیاہے جوصحافیوںکامعاشی استحصال کررہے تودوسری طرف صحافت کے مقدس پیشے کواپنی زردصحافت کے ذریعے سے آلودہ کررہے ہیں ،پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے اپیل ہے کہ ایسے سرمایہ داروں اوراداروںکواپنی صفوں سے نکال باہرکریں اوران کیخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اختیارکریںتوپوری قوم صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہے۔