اب اقتدارمیں وہی ہوگاجو عقیدہء ختم نبوت اور نامو س رسالت کا محافظ ہوگا، ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر

کروڑوں عاشقان مصطفیٰ بیدارہوچکے ہیں،حکمران کان کھول کر سن لیںاب اس ملک میں یہودیوں کا ایجنڈانہیں چلے گا،سربراہ جے یو پی

پیر 1 جنوری 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) اب اقتدارمیں وہی رہے گا جو عقیدہء ختم نبوت اور ناموس رسالت کا محافظ ہوگا، انقلاب نظام مصطفیٰ اس ملک کا مقدر ہے، ملک لوٹنے والوں کا بے رحمانہ احتساب وقت کی ضرورت ہے، قانون تحفظ عقیدہء ختم نبوت سے کھلواڑکرنے والوں کو ہرگزمعاف نہیں کریں گے،لادینی عناصرعلماء اور دھرنے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی بندکریں۔

غلامان رسول عربی علامہ خادم حسین رضوی، ڈاکٹرآصف اشرف جلالی، پیرحمید الدین سیالوی سمیت تمام علماء ومشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع دیکھناچاہتے ہیں۔یہ باتیں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے زیراہتمام خالقدیناہال کراچی میں منعقدہ تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائدجمعیت ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے کہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے شباب اسلامی کے سربراہ مفتی محمدحنیف قریشی،شبیر ابوطالب، علامہ قاضی احمدنورانی، مفتی محمدبشیرالقادری، مفتی رفیع الرحمان نورانی،علامہ عبدالغفاراویسی،مفتی محمدعابد مبارک، علامہ سلطان مدنی،علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی سیالوی،مولاناعبدالقدیر قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر حاجی عبدالرحیم نورانی، محمدشکیل قاسمی، سلیم عطاری، عبدالوحید یونس، حافظ محمدحسین سموں، مولاناخلیل احمدنورانی، بابافخرالدین نورانی، قاری محمدادریس قاضی،مولانافدااحمدنعیمی،مولاناسید ضیاء الحسن قادری،مولاناسیدجہانزیب قادری ودیگر بھی موجودتھے۔ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ ملک بھرمیں بسنے والے کروڑوں عاشقان مصطفیٰ بیدارہوچکے ہیں، 2018ء یارسول اللہ ﷺ کہنے والوں کا سال ہوگا،عشق رسول ﷺکا راستہ فلاح ونجات کا راستہ ہے جو اس راہ میں رکاوٹ بنے گاکچلاجائے گا،حکمران کان کھول کر سن لیںاب اس ملک میں یہودیوں کا ایجنڈانہیں چلے گا،ہم اس حقیقت کو جان کر دم لیں گے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ردوبدل کی سازش کس نے کی۔

فیض آباد کے دھرنے کو عوام اہلسنّت کے اتحادنے کامیاب بنایا،مرکزی دھرنے کی حمایت میں ملک بھرمیں ہونے والے دھرنوں اور تمام اکابرین اہلسنّت کی ان میں شرکت نے دھرنے والوں کو ترنوالہ سمجھنے والوں کے ہوش اڑادیئے،کروڑوں عاشقان مصطفیٰ کے عزم نے بتادیاہے کہ ملک کس طرف جارہاہے اب وطن عزیزکی فضائوں میں ہر طرف لبیک یارسول اللہ ﷺ کی صدائیں اس طرح گونج رہی ہیں کہ لادینی عناصر اس سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے واضح طورپر کہاکہ اب اسمبلیوں میں وہی جائے گا جس کانعرہ تاجدارختم نبوت زندہ باد ہوگا۔ جب ملک میں سلطان صلاح الدین ایوبی، نورالدین زنگی کے پیروکارحکمران ہوں گے تو قبلہء اول کے تحفظ کی مؤثر آوازپاکستان سے بلند ہوگی،مسلم حکمراں امریکی غلامی چھوڑدیںاور رسول اللہ ﷺ کی غلامی کاراستہ اختیارکریں تو فلسطین وکشمیر کے مسائل حل ہوں گے۔

شام ،لیبیا،یمن،افغانستان ودیگر بلاداسلامیہ میں امن وسکون ہوگا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے شباب اسلامی کے سربراہ،مناظراسلام مفتی محمدحنیف قریشی نے کہاکہ ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ علامہ شاہ احمدنورانی ؒ کا خواب تھاجس کی تعبیر کاوقت قریب آچکاہے،ہمارے اکابرین نے ہمیشہ ظالم وجابرحکمرانوں اور باطل قوتوں کے خلاف کلمہء حق بلند کیااور یہ ہی فریضہ ان کے پیروکاراداکررہے ہیں،لبرل عناصر ملک کو تباہ کرناچاہتے ہیں، ہم ایساہرگزنہیں ہونے دیں گے، عاشقان مصطفیٰ ہر میدان میں اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں گے،عاشقان رسول کو اسمبلیوں میں بھیجیں گے۔

اس موقع پر منظورکی گئی قراردادوں کے ذریعے وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کے فوری استعفے ،دھرنے والوں سے کئے گئے معاہدے کے مطابق راجہ ظفرالحق رپورٹ منظرعام پر لانے،انتخابی فارم میں ختم نبوت کے حلف نامے کی تبدیلی کے ذمہ داروں کی فوری سزا،کراچی شاہراہ فیصل پر 26نومبر کو پرامن دھرنادینے والے عاشقان رسول پر وحشیانہ فائرنگ کرکے زخمی کرنے ولے پولیس افسران کی معطلی کامطالبہ کیاگیا۔