ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیلئے موت کی سزاء مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 1 جنوری 2018 16:55

ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیلئے موت کی سزاء مقرر کرنے کیلئے لاہور ..
لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کیلئے موت کی سزا مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست عوام دوست پارٹی کے سربراہ انجینئر سید محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں ملاوٹ شدہ دودھ کی سرعام فروخت اور سپلائی کا سلسلہ جاری ہے، نرم قوانین کی وجہ سے ملاوٹ مافیا قانون کی گرفت میں نہیں آتا، ہر سال ہزاروں کم سن بچے ملاوٹ شدہ اور ناقص دودھ کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں ، ناقص دودھ پینے کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار اور غذائیت کمی کا سامنا کر رہے ہیں ، دینا بھر میں سخت قوانین کی وجہ سے ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر کڑی سزائیں ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قوانین میں ترمیم کر کے ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کی فروخت پر موت کی سزا مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :