ایم اے جناح انڈر پاس سے نمائش چورنگی تک روڈ سیوریج کا پانی نہر کی صورت اختیار کر گیا

بدبو دارسیوریج کا پانی اور کچرے نے ساتھ مل کر مزار قائد کے مرکزی گیٹ تک گندگی کا ڈھیر لگ گیا ،شہریوں کا اظہار تشویش

پیر 1 جنوری 2018 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) ایم اے جناح انڈر پاس سے نمائش چورنگی تک روڈ سیوریج کا پانی نہر کی صورت اختیار کر گیا ہے،بدبو دارسیوریج کا پانی اور کچرے نے ساتھ مل کر مزار قائد کے مرکزی گیٹ تک گندگی کا ڈھیر لگا دیا ،ٹریفک کی روانی کے ساتھ سایتھ مزار پر حاضری کے لیئے آنے والے شہری بھی شدید کوفت مین مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے اطراف میں بھی انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر بھر کی طرح سیوریج کا پانی آپہنچا ہے جو شہری انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے،سیورج کے پانی میں کچرے کی ڈھیریاں بھی بن گئی،لیکن انتظامیہ کی جانب سے صفائی کرنے کے لئے کوئی بہتر اقدامات نہیں کئے جا رہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کچرے اور پانی کی وجہ سے مزار آنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے پانی اور کچرے کے ڈگیر کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔مزار قائد پر غیر ملکی شخصیات کے ساتھ ساتھ ملکی اہم شخصیات کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ مزار قائد کے اطراف صفائی کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :