کراچی ،ایڈوٹائزر نے شہر میں جابجا اونچی دیواریں کھڑی کردیں ،

بارشوں میں طوفان میں شہریوں کی جان کو خطرہ لوہے کے ہیوی اسٹرکچر کے بعد بلاک اور سیمنٹ کے دیواروں کے اسٹرکچر تعمیر کئے جارہے ہیں ،ْشارع فیصل پر ایف ٹی سی چورنگی، شاہراہ قائدین نرسری پر دیواریں قائم

پیر 1 جنوری 2018 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے سائن بورڈ پر پابندی کا توڑ ایڈوٹائزر نے شہر میں جابجا اونچی دیواریں کھڑی کرکے نکال لیا ہے جو بارشوں اور طوفان میں بدستور شہریوں کے جان ومال کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مختلف سڑکوں فٹ پاتھوں اور چوراہوں پر اونچی دیواریں تعمیر کرنے کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔

عدالت نے سائن بورڈ گرنے سے ہونے والے حادثات پر سائن بورڈ نصب کرنے پر پابندی لگائی تھی لوہے کے ہیوی اسٹرکچر عدالت نے ہٹوا ئے مگرایڈورٹائزرز نے جگہ جگہ اونچی دیواریں چن دیں۔

(جاری ہے)

اونچی دیوار وں کی تعمیر کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں زیادہ تعمیر کی گئی ہیں۔اضلاع میں بھی ایسی بلند دیواریں فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر بھی تعمیر کی منصوبہ بندی سامنے آرہی ہے۔

لوہے کے ہیوی اسٹرکچر کے بعد بلاک اور سیمنٹ کے دیواروں کے اسٹرکچر تعمیر کئے جارہے ہیں شارع فیصل پر ایف ٹی سی چورنگی، شاہراہ قائدین نرسری پر دیواریں قائم ہیں۔ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کی دیوار سمیت دیگر کئی مقامات پر بلند دیواریں تعمیر کر کے سائن بورڈ کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔ جانی اور مالی نقصان کا خدشہ پھر جنم لینے لگا،شہریوں میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :