سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی ،

خدادادکالونی میں لیکج گیس لائن کی مرمت نہ ہوسکی

پیر 1 جنوری 2018 16:55

سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناقص کارکردگی بڑھنے لگی۔ لائن لیکجز کو دور کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کرکے انسانی جانوں اور املاک کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ خداداد کالونی میں گیس لائن لیکیج کو ایک ماہ گذر گیا مگر گیس کمپنی سے شکایات کے باوجود مسلسل نظر انداز کئے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خداد کالونی میں گزشتہ ایک ماہ سے مین سٹرک پر گیس لائن سے گیس کی لیکج کا اخراج جاری ہے،جو ایک خطرناک حادثے کا باعث بن سکتا ہے،لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کی متعدد بار کمپلین کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوںنے کہا کہ اس سے قبل بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی مبینہ غفلت سے دھاکہ ہو چکا ہے،اس پائپ لائن کی مرمت کی جائے۔اہل محلہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل گیس پائپ لائن کی مرمت کرائی جائے،

متعلقہ عنوان :