2018،قومی اُمنگوں اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا ،ڈاکٹر حنا خان

پیر 1 جنوری 2018 16:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کی سنیئر رہنماء ڈاکٹر حناء خان نے کہاکہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین آج ادی فریال تالپور کی قیادت میں متحد و منظم ہے آئندہ انتخابات خواتین اہم کردار ادا کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی PS-120شاہ فیصل کالونی نمبر5میں جیالوں کی بیٹھک پر سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر حناء خان اور طاہر رضا نے کارکنان کے ہمراہ سال نو کا کیک کاٹا ڈاکٹر حناء خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ سال 2018؁ء قومی اُمنگوں اور خوشحالی کا سال ثابت کرے انہوں نے کہاکہ انشا اللہ سال 2018؁ء عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی کا سال ہوگا ملک کے آئندہ وزیر اعظم چیئر مین بلاول بھٹو ہونگے ڈاکٹر حناء خان نے کہاکہ عوام نواز شریف کی کٹھ پتلی حکومت کی ظالمانہ اقدامات سے تنگ آچکے ہیں وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے اضافے کا نوٹیفکش فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :