بی پی ایل، ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو 9 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

پیر 1 جنوری 2018 16:42

سڈنی ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) بگ بیش لیگ (بی پی ایل) میں ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 9 رنز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ڈارسی شارٹ کو 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سڈنی میں کھیلے گئے لیگ کے 13 ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، ڈارسی شارٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی اننگز کھیلی۔

بین میک درمٹ نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔ فواد احمد، واٹسن اور سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سڈنی تھنڈر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوںکے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ جوز بٹلر نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ آرچر اور بوئس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔