میشا زویرو اور جوہانا کونٹا نے برسبین انٹرنیشنل کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

پیر 1 جنوری 2018 16:42

برسبین ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) میشا زویرو، رائن ہیریسن، جوہانا کونٹا اور علینا سوٹولینا نے برسبین انٹرنیشنل کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمنی کے میشا زویرو نے آسٹریلیا کے جان پیٹرک سمتھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-5 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

امریکا کے رائن ہیریسن نے ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو 6-4 ، 3-6 اور 6-2 سے ہرایا۔ ویمنز سنگلز کے پہلے مرحلے میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے امریکا کی میڈیسن کی کو 4-6 ، 6-4 اور 6-3 سے زیرکیا۔ ایک اور میچ میں تھرڈ سیڈڈ یوکرین کی علینا سوٹولینا نے سپین کی کارلا ساریز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-4 رہا۔