نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی 20 بارش کی نذر

پیر 1 جنوری 2018 16:42

ویلنگٹن ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مائونٹ مانگینوئی میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کے بارش شروع ہوگئی۔ موسلا دھار بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ کولن منرو نے 23 گیندوں پر 66 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :